تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

ظہیر عباس کی طبیعت ناساز، آئی سی یو میں داخل

لندن: ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ ظہیر عباس کو تین دن قبل اسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ آکسیجن پر ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس نے آج اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی۔

ظہیر عباس کی فیملی کی جانب سے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ظہیر عباس لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے تھے وہ ڈائیلاسز پر ہیں اور کمزوری محسوس کررہے ہیں۔

خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ ظہیر عباس کو لندن پہنچنے کے بعد نمونیہ اور گردوں کی تکلیف ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ ظہیر عباس دل کے عارضہ میں بھی مبتلا ہیں 2018 میں انجیو گرافی کے بعد ان کے دل میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -