کراچی: معروف اداکار زاہد احمد نے اپنے مداحوں کو دلچسپ اور مزاحیہ جوابات دیے جس سے ان کے مداح نہایت لطف اندوز ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکار زاہد احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ وہ 30 منٹ تک مداحوں کے کمنٹس کے جواب دیں گے، اس سیشن میں انہوں نے نہایت مزاحیہ اور دلچسپ جوابات دیے۔
ایک مداح نے ان سے کہا مجھے آپ کی اداکاری بہت پسند ہے جس پر زاہد احمد نے کہا کہ مجھے آپ کی سوچ پسند ہے۔
View this post on Instagram
ایک اور مداح نے پوچھا کہ آپ کی اسکن اتنی اچھی کیسے ہے؟ جس پر زاہد احمد نے کہا کہ اچھے میک اپ آرٹسٹس کی وجہ سے۔
ایک اور مداح نے پوچھا کہ زاہد احمد اپنے اہلخانہ کے ساتھ تصاویر کیوں نہیں اپلوڈ کرتے؟ جس پر انہوں نے طنزیہ جواب دیا کہ میں نے انہیں کرائے پر لیا تھا۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ 36 سالہ زاہد احمد اب تک متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل فریاد میں بھی مراد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔