لاہور(3 نومبر 2025): پاکستان کے معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کریئیٹرز سے متعلق سخت ریمارکس دیے ہیں۔
پاکستانی اداکار زاہد احمد نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں سوشل میڈیا کو "شیطان کا کام” قرار دے کر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔
View this post on Instagram
زاہد احمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے، سوشل میڈیا انسانیت کی حقیقی فطرت کے بالکل برعکس ہے اور خاص طور پر مسلمانوں کے طرزِ زندگی کے منافی ہے۔
اداکار نے سوشل میڈیا اور کانٹینٹ کریئیٹرز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مین سوشل میڈیا کو نفرت اور حقارت کی نظر سے دیکھتا ہوں، میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، لیکن یہ میرا اپنا ذاتی مؤقف ہے۔
زاہد احمد نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔


