بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

زاہد احمد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کری ایٹرز سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کری ایٹرز سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔

پاکستانی اداکار زاہد احمد نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں سوشل میڈیا کو "شیطان کا کام” قرار دے کر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔

زاہد احمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے، سوشل میڈیا انسانیت کی حقیقی فطرت کے بالکل برعکس ہے اور خاص طور پر مسلمانوں کے طرزِ زندگی کے منافی ہے۔

اب اداکار نے اپنے اس بیان پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پلیٹ فام کے کری ایٹرز کی بات کی تھی کانٹینٹ کری ایٹرز سے متعلق کچھ نہیں کہا یعنی جنہوں نے یہ پلیٹ فارمز بنائے ہیں انہیں میں نے اپنی طرف سے جہنمی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بیان پر مجھے بہت شرمندگی ہے یہ میں جذبات میں کچھ زیادہ ہی کہہ گیا اللہ کے علاوہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ ہم کسی بھی جہنمی قرار دیں۔

زاہد احمد نے کہا کہ یہ بات میرے لیے قبول کرنا بہت ضروری اس لیے تھا کہ بہت سارے لوگ میرے دین اور اسلام سے متعلق بیان سنتے ہیں اور ان کے اوپر غلط مسیج گیا ہے کہ میں خود کیسے یہ فیصلہ کرسکتا ہوں یا یہ الفاظ کیسے استعمال کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ اب ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zahid Ahmed (@zahid.ahmed.official)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں