جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

زاہد محمود نے ڈیبیو یادگار بنا دیا، آئی سی سی بھی معترف

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان ٹیم کے اسپنر زاہد محمود نے عمدہ کارکردگی ‏سے اپنی دھاک بٹھا دی۔

انٹرنیشنل کیریئر کے پہلے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرنے والے زاہد محمود کی آئی سی سی نے بھی تعریف کی۔

- Advertisement -

زاہد محمود کے شاندار اسپل کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے آئی سی سی نے لکھا کہ انٹرنیشنل ‏کیریئر کا زبردست آغاز ہے۔

زاہد محمود نے پہلے ہی اوور میں دو بلے بازوں کو چلتا کیا اور 4 اوورز کے کوٹے میں مجموعی طور پر 3 وکٹیں ‏حاصل کیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔ افتخار احمد، ‏خوشدل شاہ او ر حار ث رؤف کو ڈراپ کر کے حسن علی اور آصف علی کو شامل کیا گیا جب کہ زاہد محمود نے ‏ڈیبیو کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں