پی ایس ایل 11 میں لیگ اسپنر زاہد محمود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں کراچی کنگز کے بقیہ میچوں کے لیے لیگ اسپنر زاہد محمود دستیاب ہوں گے انہیں متبادل کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
زاہد اس سے قبل بھی کراچی کنگز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کنگز نے یو اے ای کے خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم کو چند دن قبل ریلیز کردیا تھا۔
محمد وسیم کی جگہ انگلینڈ کے جیسن روئے کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


