The news is by your side.

Advertisement

ٹی ٹوینٹی سیریز: زاہد محمود کی زمبابوے روانگی میں تاخیر

لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان لیگ اسپنر زاہد محمود کی زمبابوے روانگی میں تاخیر ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے لیگ اسپنر زاہد محمود ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے زمبابوے روانہ نہ ہوسکے، زاہد محمود کو تیز بخار اور جسم میں درد کی شکایت ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ طبیعت میں بہتری کے بعد زاہد محمود کی ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ زمبابوے روانگی کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ لیگ اسپنر کو ابتدائی طور پر زمبابوے کے خلاف قومی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کو جوائن کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: شاداب کی جگہ زاہد محمود دورہ زمبابوے کیلیے اسکواڈ میں شامل

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر زاہد محمود کو دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں انجرڈ ہوئے تھے ڈاکٹرز نے انہیں چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز 21 سے 25 اپریل تک ہرارے میں کھیلی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں