جمعہ, فروری 6, 2026
اشتہار

مجرمان کو انجام تک پہنچانے کا عزم، وزیر اعظم کی ہدایت پر زاہد نواز ڈی پی او قصور تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نے اندوہناک واقعہ پیش آنے کے بعد زاہد نواز مروت کو ڈی پی او قصور تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےقصور واقعے کانوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنےوالے افسران کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی اور  ڈی پی اوقصورکو عہدےسے برطرف کردیا۔ وزیر اعظم نے ڈی ایس پی اورایس ایچ اوکو بھی معطل کردیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی فلاح کیلئےکام نہ کرنےوالےانجام کوپہنچیں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر زینب قتل کیس حل کرنے والے زاہد نوازمروت کو  ڈی پی اوقصورتعینات کردیا گیا۔ زاہد نواز نے زینب کیس کےملزم کوپکڑنےمیں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: قصور واقعہ، وزیر اعظم کا نوٹس، غفلت برتنے والوں کے خلاف ایکشن کی ہدایت

خیال رہے کہ گزشتہ روز  قصور کے ضلع پتوکی کے علاقے چونیاں میں‌ایک ہول ناک واقعہ پیش آیا، جس نے پورے علاقے میں کھلبلی مچ گئی تھی، ویران علاقے سے لاپتا بچوں‌کی مسخ شدہ لاشیں برآدم ہوئیں، ایک لاش مکمل تھی، جب کہ باقی دو کے اعضا اور ہڈیاں موجود تھے۔

تینوں بچوں کا شناخت کر لیا گیا. یہ بچے گزشتہ دو ماہ کے دوران لاپتا ہوئے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں