The news is by your side.

Advertisement

دفاعی تجزیہ کار زید حامد پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: دفاعی تجزیہ کار زید حامد سعودی عرب سے پاکستان واپس پہنچ گئے، زیدحامد کو چند ماہ قبل سعودی عرب میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے زید حامد کو رہا کردیا، زید حامد گذشتہ رات سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے، زید حامد کی بیٹی نے ان کی وطن واپسی کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ زید حامد کو چند مہینے قبل سعودی عرب میں حکومت مخالف تقریریں کرنے پر گرفتارکیا گیا تھا، زید حامد اپنی اہلیہ کے ساتھ سعودی عرب گئے تھے، وزارت داخلہ نے جون میں زید حامد کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

زرائع کے مطابق زید حامد کچھ دنوں میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

زید حامد نے اپنے ٹویئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں گزشتہ رات عزت اور وقار کے ساتھ واپس اپنے وطن پاکستان آگیا ہوں اور اچھی صحت کے ساتھ خیریت سے ہوں ،اور اب آرام کرنے کی وجہ سے کوئی ٹیلیفون کال ریسیو نہیں کررہا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں