The news is by your side.

Advertisement

شیخ رشید خوفزدہ ہیں،چار آدمی کے ساتھ جلسہ کرنے آئے،زعیم قادری

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما اور ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ قوم عمران خان کے روز روز کے جھوٹ سے پریشان آگئے ہیں اور انتشار و ہڑتال کی سیاست کو مسترد کردیا ہے

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نےکہا کہ قوم نے عمران خان اور اس کے چپراسی شیخ رشید کو مسترد کردیا ہے،راولپنڈی کے اس چوہے کو کئی پناہ نہیں مل رہی ہے وہ اب تک اپنے آٹھ بلوں میں چھپتے پِھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے پاکستان کو بند کرنے والوں کو سبق سکھا دیا ہے اور عمران اور شیخ رشید ان کی انتشار کی سیاست کو رد کردیا ہے۔

زعیم قادری نے مزید کہا کہ لوگوں کو اکسانے والے کو قانون کے دائرہ کار میں لانا ریاست کی ذمےداری ہے اور ریاست اپنی رٹ کو ہر صورت میں قائم رکھے گی۔

اس سے قبل مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے ساتھ 4 آدمی کے ساتھ آکر جلسہ کر کے چلے گئے،وہ خوفزدہ ہو کر بھاگ گئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید بلا واسطہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے گرفتار کریں تا کہ میں ہیرو بن سکوں جب کہ گرفتاری دینے کے بجائے وہ جس بل سے نکلے تھے اسی بل میں دوبارہ چلے گئے ہیں۔

انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ کہ ایسے لیڈرعوام کو غیر آئینی کام کے لیے اکساتے ہیں اور پھر اپنے محفوظ محلوں میں بیٹھے رہتے ہیں جب کہ کارکنان کا کوئی پرسان حال نہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں