جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پاپ گلوکارزین ملک کا پہلاسولوالبم ریلیز، اردو گانا شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: معروف پاپ گلوکار زین ملک نے اپنا پہلا سولو البم مائنڈ آف مائن ریلیز کردیا،ان کا شہرہ آفاق گیت پلو واک بھی البم میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی پاپ گلوکار زین ملک نے اپنا پہلا سولو البم مائند آف مائن ریلیز کردیا ہے۔

گزشتہ سال معروف پاپ بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ سے علیحدگی اختیار کرنے بعد زین ملک کا یہ پہلا سولو البم ہے جس میں ان کا سولو گیت پلو واک بھی شامل ہے ، گیت نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق ’ون ڈائریکشن‘ بینڈ کے سابق رکن زین ملک کے نئے البم میں ایک اردو گانا بھی شامل ہے۔ جی ہاں انگلش زبان کے البم میں اردو گانا۔ اس گانے کے بول ہیں، ”جب تک اس محبت کے پھول نہ کھلیں، تب تک اس دل کو سکوں نہ ملے۔“

زین ملک کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ اس بات کا انکشاف کرچکے ہیں کہ وہ اردو بولتے ہیں کیونکہ ان کے والد کی بھی زبان اردو ہی ہے۔

اخبار کے مطابق زین ملک نے نئے البم میں اردو گانا شامل کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے پاکستانی بیک گراوٴنڈ کو بھولے نہیں ہیں۔

ایک سال قبل ایشین ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد اپنی تقریر میں بھی زین ملک نے اپنے ایشین بیک گراوٴنڈ کے لیے اپنے والدین کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں