پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

زین قریشی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

اے آر اوئی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے کے بعد پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوکاز کا باضابطہ طور پر جواب دے دیا ہے، آزاد اور شفاف انکوائری کے لے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

زین قریشی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، اپے والد اور پارٹی کا وفادار تھا، ہوں اور رہوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا۔

ویڈیو بیان میں زین قریشی کا کہنا تھا کہ اپنے والد شاہ محمود قریشی کے کہنے پر روپوشی اختیار کی،والد نےلاہور بلایا اور کہا کسی صورت آئینی ترمیم منظورنہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی حمایت سے متعلق میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، میرا قومی اسمبلی جانا تو دور کی بات میں قریب سے بھی نہیں گزرا۔

زین قریشی کا کہنا تھا کہ میری کسی حکومتی اہلکارسے ملاقات ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، پارٹی پالیسی اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبد القادر گزشتہ 14 برس سے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو سے بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم آفس، وفاقی کابینہ کی رپورٹنگ کرتے ہیں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف، اپوزیشن قیادت اور اہم سیاسی تبدیلیوں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ سیاسی رپورٹنگ، پارلیمانی امور اور حکومتی و اپوزیشن حلقوں سے مستند خبروں کے حوالے سے ایک معتبر صحافتی آواز ہیں۔

مزید خبریں