پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

بھارت میں انتقال کرنے والی سات سالہ زینب کی میت پاکستان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : بھارت میں دوران علاج جاں بحق ہونے والی فیصل آباد کی سات سالہ زینب کی میت پاکستان پہنچ گئی، آج آبائی قبرستان میں سپردخاک کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی سات سالہ زینب بھارت کے شہر لدھیانہ میں گزشتہ روز دوران علاج انتقال کرگئی تھی جس کی میت اس کے والدین واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس لائے۔

میت پاکستان لانے میں پاکستانی ہائی کمیشن نے لواحقین سے مکمل تعاون کیا، زینب کو آج رات نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ زینب کے دل میں تین سوراخ تھے جس کے علاج کیلئے اس کے والد اسے  کچھ روز قبل لے کر بھارت چلے گئے تھے، گزشتہ روز لدھیانہ کے ایک اسپتال میں زینب کی پہلی سرجری کے بعد اسے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ زینب کی سرجری کامیاب ہوئی ہے لیکن حالت خطرے سے باہر نہیں، آپریشن کے چند گھنٹوں بعد وہ جانبر نہ ہو سکی اور صبح چار بجے  انتقال کرگئی۔

قبل ازیں لدھیانہ اسپتال کی انتظامیہ  اور پولیس کی جانب سے  زینب کے والد کو  میت حوالے کرنے میں قانونی کارروائی کے نام پر  پریشان کیا  جس کی وجہ سے میت پاکستان واپسی کے لیے غمزدہ والدین کو سخت پریشانی کا سامنا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک جاری پیغام میں زینب کے والد نے میت واپس لانے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن سے مدد کی بھی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ سفارت خانہ میری مدد کرے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں