پاکستان کی معروف پریزینٹر زینب عباس نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کام کرنا پسند کریں گی۔
دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی معروف پریزینٹر زینب عباس نے یوٹیوب پر دیے گئے انٹرویو میں آئی پی ایل میں کام کرنے سے متعلق اپنے خیال کا اظہار کیا ہے۔
پریزینٹر زینب عباس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کام کر لے کر سیاست بیچ میں نہیں آنی چاہیے، کھیل کے شعبے میں سیاست بالکل روکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کھیل ہمارے درمیان کے فاصلے کو ختم کرتا ہے، دونوں مملاک کے درمیان کھیلوں کی سرگرمیوں میں روکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، ہم صرف عالمی ایونٹس جیسے آئی سی سی ٹورنامنٹس یا ایشیا کپ میں ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں، ہمیں سیاست کو ایک طرف رکھنے کی ضرورت ہے۔
زینب عباس فیلڈر کے ٹکرانے سے باؤنڈری پر گر پڑیں، ویڈیو وائرل
آئی پی ایل سے متعلق سوال کیا گیا تو زینب نے کہا میرا خیال ہے کہ کام کو صرف کام کے طور پر لینا چاہیے، اگر مجھے موقع ملا تو میں ضرور آئی پی ایل میں جا کر کام کروں گا۔
پاکستانی پریزینٹر کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کام کے تعلقات دوبارہ شروع ہوں گے، بھارت یہاں آئے اور ہم وہاں کرکٹ کھیلنے جائیں۔