ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

زینب کے قاتل سے متاثرہ خاندانوں کی ملاقات کرائی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران ارشد سے قصور میں لاپتہ اور ہلاک کی جانے والی بچیوں کے والدین کی ملاقات کرائی گئی ہے ملاقات کے موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے ملزم عمران سے زینب کے اہلخانہ کی ملاقات کرائی گئی، ملاقات جے آئی ٹی ممبران کی موجودگی میں سی ٹی ڈی چوہنگ سینٹر میں ہوئی۔

اس موقع پر سات متاثرہ خاندانوں نے بھی ملزم عمران سے الگ الگ ملاقاتیں کی، متاثرہ خاندان ملزم کو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے اور اسے کوستے رہے، ملزم کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر ملاقات کرائی گئی۔

- Advertisement -

زینب کے والد نے اپنی جگہ پربیٹی کے ماموں کو بھیجا تھا، متاثرہ خاندانوں کے افراد نے ملزم سے مختلف سوالات بھی کیے جس پر وہ جوابات بھی دیتا رہا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع قصور سے 7 سالہ بچی زینب کو اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد 9 جنوری کو زینب کی لاش  ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

زینب کے قتل واقعے کے بعد قصور میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے، ہنگاموں میں پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


مزید پڑھیں: ملزم عمران کی ماں سمیت اہلخانہ قتل میں ملوث ہیں، زینب والدین


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں