شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب قیوم نے نجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔
اداکارہ زینب قیوم نے حال ہی میں ویب شو میں شرکت کی اور اس دوران اپنی شادی اور دس ماہ بعد طلاق سے متعلق اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے محض 10 ماہ بعد ہی شوہر نے طلاق دے دی تھی۔
زینب قیوم نے کہا کہ 2010 میں شادی کی تھی اور بعد میں دبئی اور پھر لندن منتقل ہوئی، میں تو سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے ہی میت اٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے لیکن اس کے باوجود شوہر نے مجھے چھوڑ دیا۔
یہ پڑھیں: زینب قیوم نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
اداکارہ نے کہا کہ طلاق کے بعد دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور سوچتی تھی کہ کامیاب کیریئر کے باوجود شادی جیسا رشتہ ناکام کیسے ہوگیا۔
زینب قیوم نے بتایا کہ سابق شوہر کو لگتا تھا کہ ہمارے درمیان مطابقت نہیں، میں ان کی شکر گزار ہوں انہوں نے سب کچھ خود ہی ختم کردیا کیونکہ میں نے ان کے لیے سب کچھ کیا تھا اس لیے مجھے کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ زینب قیوم متعدد ڈراموں میں والدہ کا کردار نبھا چکی ہیں اس سے قبل وہ ماڈل بھی رہ چکی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


