ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

’انتظار ہے کوئی آنکھوں کو پڑھے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ڈرامہ انسٹری کی معروف اداکارہ زینب شبیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں.

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ زینب شبیر نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ پرپل ٹی شرٹ اور بلیو جینز میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

- Advertisement -

زینب نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ بہت سی کہانیاں سناتی ہے۔مگر اپنی بات کبھی نہیں بتاتی وہ انتظار کر رہی ہے کہ کوئی اس کی آنکھوں میں پڑھے۔

انہوں نے چندگھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی پوسٹ کی تعریف کررہے ہیں۔

اس سے قبل زینب شبیر نے میزبان کے سوال کے جواب میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی منگنی کی خبروں کو افواہیں قرار دیا تھا۔

اسامہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی زینب کے ساتھ منگنی کی افواہوں پر انہیں سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے مبارک باد تک دے دی تھی، روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ بہت پیاڑی لڑکی ہے چھوڑنا مت۔

اسامہ خان کا کہنا تھا کہ منگنی کی افواہوں کے بعد اُن سے دیگر تقریبات میں سوال بھی کیا گیا کہ آپ اپنی منگیتر کے ساتھ کیوں نہیں آئے ہیں؟ انہیں سوشل میڈیا پر کمنٹ باکس میں زینب سے جَلد شادی کا مشورہ دیا جا چکا ہے۔

اسامہ خان کا منگنی کی افواہوں پر ہنستے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میری شادی کی عمر نکلتی جا رہی ہے اور زینب کے ساتھ منگنی کی افواہوں کے بعد میرے رشتے آنا بند ہو گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں