تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

’تیری راہ میں‘ کا سین مداحوں کو بھا گیا، ویڈیو وائرل

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ کا رومانوی سین مداحوں کو بھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ کی گزشتہ روز 16ویں قسط نشر کی گئی، ڈرامے میں اداکارہ زینب شبیر (ایمان) اور اسامہ خان (فخر) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کے دیگر کرداروں میں شہروز سبزواری، شازیل شوکت، بہروز سبزواری ودیگر شامل ہیں۔

گزشتہ قسط کے سین میں ایمان کہیں جانے کے لیے تیار ہورہی ہیں اس پر ان کے شوہر فخر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اچھی لگ رہی ہو اس پر ایمان شوہر کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

ایمان ساتھ ہی فخر سے کہتی ہیں کہ ہمارے ساتھ آپ بھی چلیں، فخر کہتے ہیں کہ  تم اکیلی تھوڑی جارہی ہو، ماہا (شازیل شوکت) بھی جارہی ہے۔

اس پر ایمان کہتی ہیں کہ اگر آپ بھی چلتے تو مجھے اچھا لگتا اور ہم جلدی بھی واپس آجائیں گے اور ویسے بھی ان لوگوں نے ہم سب کو بلایا تھا۔

فخر اہلیہ کی بات مان لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں تیار ہوکر آتا ہوں تم تھوڑا انتظار کرو، ایمان شوہر کی رضامندی پر خوش ہوجاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ماہا کی وجہ سے پہلے ہی میرے ساتھ بہت برا ہوچکا ہے میں اس پر یقین کرکے مزید کوئی موقع نہیں دینا چاہتی۔

واضح رہے کہ ماہا فخر کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں اور ایمان کو بے عزت کروانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں، ماہا احمر (شہروز سبزواری) کے عشق میں بھی مبتلا ہیں جبکہ احمر ایمان سے تھپڑ کا بدلہ لینے کے لیے کسی بھی حد تک گزرنے کو تیار ہے۔

کیا احمر اور ماہا، فخر کو بدگمان کرکے ایمان کو طلاق دلوا دیں گے، یا پھر دونوں بے نقاب ہوجائیں گے اور فخر اور ایمان ہنسی خوشی زندگی گزار سکیں گے، یہ سب جاننے کے لیے تیری راہ میں روزانہ رات 7 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں