تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

زینب شبیر نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب شبیر نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر اداکارہ زینب شبیر نے اپنی نئی تصاویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی، تصاویر میں انہیں مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

زینب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ ایک اچھے کل کی امید کے ساتھ آج کے لیے جیئں، ایک دن روشنی اندھیروں کو منور کرے گی۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں، ان کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں اداکارہ نے ایک شو میں منگنی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسے افواہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا جبکہ اسامہ خان کا بھی کہنا تھا کہ ان افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے، اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ ’زینب کے ساتھ منگنی کی افواہوں کے بعد میرے رشتے آنا بند ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ زینب شبیر اور اسامہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں بہروز سبزواری، شہروز سبزواری، شازیل شوکت ودیگر شامل تھے۔

زینب شبیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، اداکارہ کے انسٹا فالوورز کی تعداد دس لاکھ ہے جبکہ وہ 347 لوگوں کو فالو کررہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -