The news is by your side.

Advertisement

اپنے آپ کو اسٹار نہیں سمجھتی، زائرہ وسیم

ممبئی: بالی ووڈ کے افق پر ابھرتی ہوئی اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا ہے کہ اپنے آپ کو اسٹار نہیں سمجھتی، مستقبل میں ایکٹنگ کو پورا ٹائم دے سکوں گی یا نہیں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق زائرہ وسیم نے عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ سے اپنے کیریئر کا شاندار آغاز کیا جس کے بعد انہیں کئی ہدایت کاروں نے اپنی فلم میں لینے کی خواہش کا اظہار کیا مگر ایک بار پھر زائرہ عامر خان کی نئی فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ میں نظر آئیں۔

کشمیر سے تعلق رکھنے والی زائرہ کی پہلی فلم کامیاب ہونے کے بعد بھارتیوں کو کشمیری لڑکی کی کامیابی راس نہ آئی اور انہوں نے ابھرتی ہوئی اداکارہ پر شدید تنقید بھی کی تھی۔

پڑھیں: برقع پر تنقید، دنگل اداکارہ کا بھارتی وزیر کھیل کو سخت جواب

اپنے حالیہ انٹرویو میں زائرہ وسیم نے کہا کہ میں نے بچپن میں ہندی فلمیں نہیں دیکھیں تاہم جو بھی کردار ادا کرتی ہوں اُسے پوری دلجمعی اور انصاف کے ساتھ کرنے کی مکمل کوشش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پورے طریقے سے بالی ووڈ میں کام کرسکوں گی یا نہیں کچھ بھی قبل ازوقت  ہوگا، کبھی نہیں سوچا تھا کہ اداکاری کے میدان میں کامیاب ہو سکوں گی تاہم آج میری کامیابی کی وجہ دونوں فلموں کی جاندار کہانی ہے۔

زائرہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے آپ کو کوئی بڑی شخصیت نہیں سمجھتی ، آج بھی اکیلے کمرے میں پورا دن بغیر کچھ کھائے اپنی بلیوں کے ساتھ گزار سکتی ہوں۔

سیکریٹ سپر اسٹار


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں