تازہ ترین

انتہا پسند بھارتیوں کی مسلمان اداکارہ سے بدتمیزی

ممبئی: بھارت کے انتہا پسند سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم  کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور شدید بدتمیزی کی۔

تین روز قبل زائرہ وسیم نے ٹڈی دل سے متعلق ایک ٹویٹ کیا جس کے بعد انتہا پسند بھارتی صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

زائرہ وسیم نے صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد اپنا ٹویٹر  اکاؤنٹ خود ہی ڈیلیٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیار کی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد صارفین نے زائرہ وسیم کے فیس بک پیج پر جاکر تنقید شروع کردی۔

مزید پڑھیں: زائرہ وسیم کے خلاف ایک اور پروپیگنڈا ناکام

بعد ازاں زائرہ وسیم نے اپنا اکاؤنٹ ایک بار پھر ایکٹیو کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں بھی ایک انسان ہوں جیسے آپ سب ہیں، جسے ہر چیز سے وقفے کی ضرورت ہوتی ہے، جب میرے گرد بہت زیادہ شور تھا تو میں نے اس کی شدت کو اس طرح کم کیا‘۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت میں ٹڈی دل حملہ آور ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک میں فصلوں کو خاصہ نقصان پہنچا ہے۔ بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر ٹڈیاں بھیجنے کا الزام عائد کیا۔

Comments

- Advertisement -