بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم سے دوران پرواز نازیبا چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی فلم ‘دنگل’ میں عامر خان کی بیٹی گیتا کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے دوران پرواز مسافر کی چھیڑ چھاڑ پر روتے ہوئے کہانی سنادی، ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ لوگ اپنے گھر کی خواتین کو بھی ایسے ہی عزت دیتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم دنگل میں پہلوان لڑکی کا کردار ادا کرنےوالی اداکارہ زائرہ وسیم  کو دوران پرواز جنسی ہراساں کیا گیا جس پر انہوں نے روتے ہوئے اپنے اوپر بیتی ساری کہانی سوشل میڈیا پر جاری کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بلاک بسٹر فلم دنگل سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ زائرہ وسیم سے فلائٹ میں ایک مسافر نے چھیڑ چھاڑ کی تھی، جس پر زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر روتے روتے کہانی سنائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زائرہ دہلی سے ممبئی جارہی تھیں کہ پیچھے بیٹھے شخص نے انہیں ہراساں کیا، اداکارہ نے فلائٹ کے کیبن کریو کو بلایا لیکن ان کی شکایت پر کسی نے ایکشن نہ لیا، جس کے بعد اداکارہ نے لائیو ویڈیو میں روتے ہوئے سب بتادیا اور کہا کہ کیا یہ لوگ اپنے گھر کی خواتین کو بھی ایسے ہی عزت دیتے ہیں؟

بعد ازاں نجی ایئر لائن انتظامیہ نے زائرہ کی شکایت پر رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے فلم دنگل میں گیتا پھوگاٹ کا کردار نبھایا تھا جو اکھاڑے میں مرد پہلوانوں کو چت کرتی تھی، زائرہ وسیم سیکریٹ سپر اسٹار میں بھی ایک مظبوط لڑکی کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں