سکھر : روہڑی کے قریب زکریا ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ، ٹرین کی رفتارکم ہونے کی وجہ سے بوگیاں الٹنے سے محفوظ رہیں۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں روہڑی کےقریب زکریاایکسپریس کی2بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں، ریلوےذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی رفتارکم ہونےکی وجہ سےبوگیاں الٹنےسےمحفوظ رہیں، متاثرہ زکریاایکسپریس کراچی سےلاہورجارہی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے باعث اپ ٹریک بلاک ہوگیا تھا ، جس کے بعد ریلیف ٹرین کوجائےحادثہ روانہ کردیاگیا ہے۔
بعد ازاں روہڑی کےقریب زکریاایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے واقعے پر ریلوے حکام نے کہا کہ بوگیاں پٹڑی پرچڑھاکرٹریک بحال کردیا ہے اور زکریا ایکسپریس کواپنی منزل کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔
زکریاایکسپریس کی 2بوگیاں پٹڑی سےاترنےکےباعث اپ ٹریک بلاک ہوگیاتھا اور مسافر ریل گاڑی کی رفتار کم ہونے کے باعث بڑا حادثے سے محفوظ رہے۔
یاد رہے رواں سال مئی میں لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی تھی ، پٹڑی ٹوٹنے کے باعث پھاٹک پر تعینات ملازم نے ٹرین کوسرخ جھنڈی دکھا کرروک لیا تھا۔