کراچی : زکریاایکسپریس اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس نے چالان عدالت میں پیش کردیا ، جس میں کہا ہے کہ گرفتار تین ملزمان کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں زکریاایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس کی سماعت ہوئی ،پولیس نےچالان عدالت میں جمع کرایا۔
چالان میں کہا گیا کہ 27 مئی کو ٹرین میں ملتان سےواپس کراچی آرہی تھی، ٹکٹ چیکرزاہد خاتون کو اکانومی سے اے کلاس انچارج عاقب کے پاس لے کرگیا، ٹکٹ چیکرنےخاتون سے کہا کہ اے کلاس کا کرایہ زیادہ ہے، مزید پیسےدیں۔
پولیس نے چالان میں کہا کہ متاثرہ خاتون نےاکانومی کلاس میں واپس جانےکاکہا توملزم مشتعل ہوگیا، ملزم زاہد نے خاتون کو تھپڑ مارے اور زیادتی کانشانہ بنایا، اس کے بعد ملزم عاقب نے متاثرہ خاتون سے زیادتی کی۔
چالان کے مطابق کیس کےتیسرے ملزم زوہیب نے بھی خاتون کوزیادتی کانشانہ بنایا، گرفتار تین ملزمان کاڈی این اےمتاثرہ خاتون سے میچ کرگیا۔
عدالت نےتینوں ملزمان کے خلاف کیس کاچالان منظورکرلیا ، ملزمان کے خلاف ریلوے کراچی سٹی تھانےمیں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے 27مئی کو بہاؤ الدین ذکریا ایکسپریس میں ٹرین کے عملے کے تین افراد نے کراچی کی رہنے والی مسافر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔