تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ژالے سرحدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان ژالے سرحدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزاحیہ الفاظ پر لپ سنکنگ کررہی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس ویڈیو کو بنانے کے دوران کسی ’چیونٹی‘ کو نقصان نہیں پہنچا۔

ویڈیو میں ژالے کو مزاحیہ انداز میں لپ سنکنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ’چیونٹی نے مجھے کاٹا میں نے برداشت کیا، میں چیونٹی کی تھوڑی سی چٹکی کیا لی بے چاری ٹپک گئی۔‘

ویڈیو کے آخر میں اداکارہ نے کہا کہ ’جب مذاق برداشت ہوتا نہیں ہے تو کرتے کیوں ہو۔‘

واضح رہے کہ رواں سال جون میں ژالے سرحدی اپنے پاؤں پر تبصرہ کرنے والے صارف پر برہم ہوگئی تھیں۔

اداکارہ ژالے سرحدی نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں کی جانب سے ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔

ایک صارف نے ژالے سرحدی سے سوال کیا کہ آپ کے پاؤں کافی بڑے اور مردانہ قسم کے نظر آتے ہیں۔

اداکارہ نے اس سوال پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا تھا کہ جی ہاں اور میرے ہاتھ اس سے بھی زیادہ بڑے ہیں، میں زور دار تھپڑ رسید کرسکتی ہوں اور پاگلوں کی طرح مکے بھی مار سکتی ہوں۔

Comments

- Advertisement -