تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

زلمی کی شاندار کارکردگی، سلطانز کو زیر کر دیا

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 194 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ ایونٹ میں زلمی کی یہ پہلی فتح ہے جب کہ سلطانز کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست ہوئی ہے۔

زلمی کی کامیابی میں کیڈمور نے کلیدی کردار ادا کیا جنہوں نے 53 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ‏ٹیم کے لیے جیت کی راہ ہموار کی جب کہ حیدر علی نے صرف 8 گیندوں پر 25 رنز بنائے جس ‏میں دو چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے اپنی اننگز کاپراعتمادآغاز کیا تواوپنرز کا مران اکمل اور امام الحق نے 57رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی۔کامران اکمل دو چھکوں اور پانچ چوکو ں کی مدد سے 37رنز بناکر عثمان قادر کی گیند پر ایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوگئے۔

کریز پر موجود امام الحق نے نئے آنے والے بیٹسمین ٹام کیڈمور کے ساتھ مل کر رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔وہ پانچ چوکوں کی مدد سے 48رنز بنا کر کارلوس بریتھ ویٹ کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔ٹام کیڈمور اور امام الحق نے 77رنز کی شراکت قائم کی۔

153کے مجموعی اسکور میں شیر فین رودر فورڈ ملتان سلطانز کے نوجوان باؤلر شاہنواز دھانی کا شکار بنے، نوجوان فاسٹ باؤلر نے اگلے ہی اوور میں ٹام کیڈمور کو53کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کردیا۔ اُن کی اننگز میں ایک چھکا اور چھ چوکے شامل تھے۔

اس موقع پر نوجوان حیدر علی نے کریز سنبھالی اور8 گیندوں پر2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے برق رفتار24 رنز بنا کر پشاور زلمی کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے 2جبکہ عثمان قاد رنے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں زلمی کے کپتان نے ٹاس جیتا اور سلطانز کو ‏‏بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کرس لین اور محمد رضوان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے اننگز کا آغاز کیا تو صرف 5 رنز کے ‏مجموعے پر کرس لین پویلین لوٹ گئے۔

دوسری وکٹ پر کپتان اور ونس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز جوڑے اور بڑے اسکور کی ‏بنیاد رکھی۔ محمد رضوان نے برق رفتار اننگز کھیلی، انہوں نے 28 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں ‏کی مدد سے 41 رنز بنائے۔

تیسری وکٹ پر جیمز ونس اور صہیب مقصود نے لاٹھی چارج کیا اور تیزی سے رنز میں اضافہ کیا۔ ‏صہیب مقصود نے 36 رنز جوڑے جب کہ ایک اینڈ پر ونس ڈٹ رہے اور گراؤنڈ کے چاروں طرف ‏شارٹس کھیلتے رہے۔

انہوں نے صرف 55 گیندوں پر 84 رنز بنائے جس میں 3 شاندار چھکے اور 9 دلکش چوکے شامل ‏تھے۔ ملتانز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 193 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب مقصود نے 2 جب کہ محمد عمران اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہارچکی ہیں، پشاور زلمی کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کو اسلام آباد ‏یونائیٹڈ نے زیر کیا تھا۔

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں چھ بار آمنے سامنے آئیں، جن میں سے چار میچز ملتان سلطان نے ‏اپنے نام کئے جبکہ دو میں پشاور زلمی فاتح رہا۔

پاکستان سپر لیگ سکس کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر مسلسل دو فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر ‏ہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ تیسرے نمبر پر ہے ۔

گذشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں لاہور ‏قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو9وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے مسلسل دوسری فتح حاصل کی ‏تھی۔

Comments

- Advertisement -