اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے آج امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی ملاقات ہوئی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا.
تفصیلات کے مطابق آج امریکا کےنمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دفتر خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی.
دونوں رہنماؤں میں تفصیلی گفتگو ہوئی، زلمے خلیل زاد نے شاہ محمودقریشی کو افغانستان مفاہمتی عمل کی تفصیلات سے آگاہ کیا.
[bs-quote quote=”وزیراعظم نے افغان مصالحتی عمل کے لئے ٹرمپ کے پیغام کا خیرمقدم کیا ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]
نمائندہ خصوصی نے پاکستانی تعاون کے لئے امریکی صدر کے وزیراعظم عمران کے نام لکھے خط کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا.
اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا کہ افغانستان میں خلوص نیت اور سیاسی تقاضوں کے لئے تعاون جاری رکھیں گے.
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، وزیراعظم نے افغان مصالحتی عمل کے لئے ٹرمپ کے پیغام کا خیرمقدم کیا ہے.
مزید پڑھیں: طالبان مذاکرات : امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی
یاد رہے کہ زلمے خلیل زاد آج پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں، وہ سیاسی و عسکری حکام سے ملاقات کریں گے.
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو گذشتہ روز ایک خط ارسال کیا تھا، جس میں امریکی صدر نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے تعاون مانگا تھا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کردار کی تعریف کی تھی.