افغانستان امن مشن: امریکا کے نمائندہ خصوصی کل اسلام آباد پہنچیں گے
The news is by your side.

Advertisement

افغان امن مشن: امریکا کے نمائندہ خصوصی کل اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد: افغان مفاہمتی عمل کے لیے کوششیں تیز  ہوگئیں، امریکا کے نمائندہ خصوصی کل اسلام آباد پہنچیں گے.

تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کل اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں‌ وہ اہم ملاقاتیں کریں گے.

سفارتی ذرائع کے مطابق اس دورے میں  وہ سیاسی و  عسکری حکام سے ملاقات کریں گے، جس میں‌ افغان مفاہمتی عمل تیز کرنے پر تبادلہ خیال ہوگا.

زلمے خلیل زاد اہم حکومتی و عسکری حکام سے ملاقات کریں گے

موصولہ اطلاعات کے مطابق زلمے خلیل زاد طالبان سے امریکی مذاکرات پراعتماد میں لیں گے.

زلمے خلیل زاد کا دورہ گزشتہ ماہ طے تھا، جسے ناگزیر  وجوہات پرملتوی کردیا گیا. توقع کی جارہی ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں افغان مفاہمتی عمل کی کوششوں‌ میں بہتری آئی ہے.


مزید پڑھیں: طالبان مذاکرات : امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

واضح رہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو آج خط ارسال کیا ہے ،جس میں طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے  تعاون کی درخواست کی کی گئی ہے۔ خط میں دہشت گردی کی خلاف جنگ میں پاکستان کی تعریف بھی کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے آج  سینئرصحافیوں اور اینکرپرسنز سے ملاقات کی، جس میں اس خط کا تذکرہ آیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں