تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلیڈی ایٹرز کو ہرادیا

کراچی: پی ایس ایل 7 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا جانے والا 191 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

کپتان شعیب ملک 32 گیندوں پر 48 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، حسین طلعت نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، اوپنر کیڈمور اور یاسر خان نے بالترتیب 22 اور 30 رنز بنائے۔

حیدر علی 19 رنز بنا کر محمد نواز کا نشانہ بنے، ردرفورڈ 10 رنز بناسکے۔

محمد نواز کی تین وکٹیں بھی گلیڈی ایٹرز کو کامیابی نہیں دلوا سکیں، جیمز فالکنر اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور زلمی کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیاتھ۔

گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز ول اسمیڈ اور احسن علی نے 155 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، احسن علی 46 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

ول اسمیڈ نے 97 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے عثمان قادر کا نشانہ بنے، افتخار احمد 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زلمی کی جانب سے دونوں وکٹیں لیگ اسپنر عثمان قادر نے حاصل کیں۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

زلمی کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کورونا مثبت آنے کی وجہ سے وہاب ریاض، حیدر علی ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں لیکن نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کم رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔

گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرکے بڑا اسکور دینے کی کوشش کریں گے، افتخار احمد کی موجودگی سے ٹیم مضبوط ہوگئی ہے، امید ہے شاہد آفریدی جلد ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

اسکواڈ

Comments

- Advertisement -