تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

وہاب نے اعظم کے قدم روک دیے، یونائیٹڈ کو زلمی سے شکست

کراچی: پی ایس ایل 7 کے 24ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی، اعظم خان کی 85 رنز کی دھواں دار اننگز بھی یونائیٹڈ کو شکست سے نہ بچاسکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 207 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بناسکی، رحمان اللہ گرباز 46۔ رنز کے ساتھ نمایاں رہے

کپتان آصف علی 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ  وہاب ریاض نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اوپنر بلے باز محمد حارث نے 32 گیندوں پر 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، یاسر خان نے 35 رنز بنائے، حضرت اللہ زازائی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

شیرفین ردر فورڈ 16 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بنے، شعیب ملک 38 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف، وقاص مقصود، ظاہر خان اور لیام ڈوسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

قبل ازیں وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر آصف علی الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ہے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں، یونائیٹڈ کپتان شاداب خان اور الیکس ہیلز کی خدمات سے محروم ہیں، زلمی  نے ایک تبدیلی کرتے ہوئےمحمد عمر کی جگہ یاسر خان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ 175 پلس اسکورکرکےحریف ٹیم کو دباؤ میں لائیں گے، میچ میں پوری قوت لگائیں گے۔

شاداب خان کی انجری کے باعث اسلام آباد کی قیادت سنبھالنے والے آصف علی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں،کچھ کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے، تمام کھلاڑی پرفارم کرکےآئیں گے، پی ایس ایل میں اچھا موقع ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو بولنگ بھی کروں گا۔

Comments

- Advertisement -