جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

زمان خان نے آخری اوور میں 6 رنز نہیں بننے دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر زمان خان نے آخری اوور میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلوادی۔

بگ بیش لیگ کے 35ویں میچ میں برسبین ہیٹ کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے تعاقب میں ہوبارٹ ہاریکنز کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بناسکی اور میچ برسبین نے 3 رنز سے جیت لیا۔

میتھیو کوہنیمن کو دو وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تاہم میچ کی خاص بات زمان خان کا آخری اوور تھا جس میں انہوں نے 6 رنز نہیں بننے دیے اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلوادی۔

کپتان عثمان خواجہ نے آخری اوور زمان کو دیا، پہلی گیند زمان نے فل ٹاس کروائی جسے نیتھن ایلس نے بولر کی جانب کھیلا اور کوئی رن نہیں بنا۔

فاسٹ بولر کی دوسری نیتھن ایلس نے تھرڈ مین پر کھیلی اور ایک رن بنا۔

زمان خان نے تیسری گیند ڈاٹ کروائی اور چوتھی گیند پر کوئی رن نہیں بنا پانچویں گیند پر انہوں نے وکٹ بھی حاصل کی۔

آخری گیند پر ہوبارٹ ہاریکنز کو پانچ رنز درکار تھے لیکن نئے بیٹر رشاد حسین ڈیپ پوائنٹ پر صرف سنگل لے سکے اور میچ برسبین نے 3 رنز سے جیت لیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں