قومی ٹیم کے فاست بولر زمان خان نیشنل ٹی 20 کپ میں انجری کا شکار ہوگئے جس کے سبب ان کی پی ایس ایل 11 میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
نیشنل ٹی 20 کپ میں ہوم سائیڈ پشاور اور فیصل آباد کے میچ کے دوران زمان خان کندھے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کی تصدیق کرکٹ بورڈ نے بھی کردی ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ 24 سالہ فاسٹ بولر کو فیصل آباد کے لیے فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں کندھے میں انجری ہوئی ہے۔
یہ پڑھیں: حسین طلعت انجری کے باعث بنگلا دیش سیریز سے باہر
زمان خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو رپورٹ کریں گے جہاں ان کے ری ہیب پروگرام کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر پی ایس ایل 11 کے آغاز سے صرف 12 روز قبل انجرڈ ہوگئے ہیں جبکہ پنڈیز نے انہیں گولڈ کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔
پنڈیز اپنی مہم کا آغاز 28 مارچ کر کریں گے ان کا مقابلہ ہوم سائیڈ پشاور زلمی سے ہوگا جس میں زمان خان کی شرکت غیریقینی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


