تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کا زمان پارک آپریشن پر ردعمل آگیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے زمان پارک آپریشن پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔

لاہور زمان پارک میں میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ آپریشن مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کے کہنے پر کیا گیا، عدالت کا حکم تھا کہ سرچ وارنٹ لے کر جائیں لیکن پولیس نے غنڈہ گردی کی۔

پرویز الٰہی نے بتایا کہ گھر میں عمران خان کی بہن موجود تھی انہوں نے سرچ وارنٹ دکھانے کا مطالبہ کیا لیکن پولیس نے نہیں دکھائے، فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے ویسا یہاں کیا جا رہا ہے، سابق وزیر اعظم کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی، ان کی اہلیہ گھر میں موجود تھیں لیکن پولیس کو ذرا شرم نہیں آئی۔

صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اس لیے الیکشن تو ہر صورت ہوں گے، (ن) لیگ الیکشن ہار رہی ہے اسی لیے انہیں اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے، یہ لوگ کچھ بھی کر لیں لیکن عمران خان ہی مقبول ترین لیڈر ہیں۔

Comments