تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ملتان سلطانزنے پہلی بار پاکستان سپرلیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ابوظبی: ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے فائنل میں پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم سلطانز کی جانب سے دیے جانے والے 207 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناسکی۔

شعیب ملک کی 48 رنز کی برق رفتار اننگز بھی پشاور زلمی کو شکست سے نہ بچاسکی۔

حضرت اللہ ززئی 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جوناتھن ولز بھی 6 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، رومن پاول 23 بنا کر مزرابانی کا نشانہ بنے، ردرفوڈ 18 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

محمد عمران بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، عماد بٹ 7 رنز بناسکے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مزرابانی اور عمران خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں،  سہیل تنویر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا۔

صہیب مقصود نے 26 گیندوں پر برق رفتار نصف سنچری اسکور کی، اوپنر شان مسعود اور کپتان محمد رضوان بالترتیب 37 اور 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مڈل آرڈر بیٹسمین رلی روسو 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جانسن چارلس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، صہیب مقصود نے 65 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد عمران اور ثمین گل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ملتان سلطانز کو بیٹںگ کی دعوت دی تھی۔

زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے عمید آصف کی جگہ فاسٹ بولر ثمین گل کو شامل کیا گیا ہے۔

سلطانز کے کپتان رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ہیڈ ٹوہیڈ مقابلوں میں ملتان سلطانز کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طورپرآٹھ میچز کھیلے گئے،جن میں سے پانچ میں ملتان سلطانز نے کامیابی حاصل کی۔

پی ایس ایل سیزن 6 میں دونوں ٹیمیں دو بار مدمقابل آئیں، ایک میں سلطانز جیتے تو دوسرے میں زلمی نے بازی ماری

حمد رضوان کا کہنا تھا کہ میچز سے قبل میٹنگ میں سب لڑکوں پر واضح کیا تھا کہ چاہے سارے میچز ہار جائیں، کوئی پروا نہیں کرنی، اپنے نیچرل انداز سے کھیلنا ہے

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں جتنا پریشر لینا تھا وہ لے چکے اور اب فائنل میں بغیر کوئی پریشر کے کھیل کو انجوائے کریں گے۔

Comments

- Advertisement -