ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

زارا نور عباس کا زندگی کے مشکل وقت سے گزرنے والوں کیلیے مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زارا نور عباس نے زندگی کے مشکل وقت سے گزرنے والوں کو مشورہ دے دیا۔

زارا نور عباس سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر اپنا خیالات کا اظہار کھل کر کرتی ہیں۔ آج اداکارہ نے اپنی دو عدد تصاویر معنیٰ خیز کیپشن کے ساتھ شیئر کر دی۔

انہوں نے لکھا کہ زندگی اتنی آسان نہیں ہے جتنی سوشل میڈیا پر محسوس یا دکھائی دیتی ہے، ایسے ایام ہوتے ہیں جب دونوں پیروں پر کھڑا ہونا، بیٹھنا، کپڑے پہننا، مسکرانا، اپنے بالوں کو برش کرنا معمول ہو لیکن کسی اور کیلیے یہ بڑی نعمت بھی ہو سکتے ہیں۔

وہ لکھتی ہیں آپ کے اردگرد کے ایڈوائزرز بہت کچھ کہیں گے، وہ آپ کی رہنمائی کریں گے اور آپ کو زندگی گزارنے میں مدد کریں گے لیکن میں آپ کو ایک بات بتاتی ہوں کہ یہ آپ کی زندگی ہے جسے آپ جدوجہد کے ساتھ گزار رہے ہیں۔

زارا نور عباس نے لکھا کہ اپنی زندگی کے بارے میں آپ نے فیصلہ کرنا ہے، فیصلہ کرنے والی ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے، وہ جانتا ہے کہ آپ کو کیا چاہیے اور ضرور ملے گا، سب اُس کے ساتھ جڑے رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں