تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’میری زندگی میری مرضی‘

کراچی: پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ میری زندگی میری مرضی نعرے کا دائرہ اختیار خواتین سے بڑھ کر سب کے حقوق کی عکاسی کرتا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں میزبان وسیم بادامی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر عورت مارچ میں لگایا جانے والا نعرہ دراصل یہ ہے کہ ’میری زندگی میری مرضی‘، ہمیں اس سچ کو تسلیم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے عورت مارچ میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے، کوئی بھی مارچ انسانیت کے لیے ہو تو یہ بہت اچھا ہے۔

زارا نور عباس نے بتایا کہ انہیں ابتدائی ایام میں شوبز میں کام کرنے پر پابندی کا سامنا تھا، پھر ایک روز انہوں نے اپنے والد سے بیٹھ کر بات کی اور انہیں منایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے والدین کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے تعلیم دی جس کے بعد میں نے خود ہی صحیح اور غلط کی تمیز کی‘۔

اپنی شادی کے حوالے سے زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ اسد میری خالہ کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کررہے تھے جہاں میری اُن سے ملاقات ہوئی اور پھر ہماری شادی ہوگئی۔

مارننگ شوز کے سوال پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہمیں شوز کو شادیوں تک محدود نہیں کرنا چاہیے تھا، ان کے ذریعے ہم بہت سارے معاملات پر معلوماتی پروگرامز کرسکتے تھے‘۔

Comments

- Advertisement -