بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

زارا نور عباس ڈپریشن سے کیسے باہر نکلیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے بتایا ہے کہ وہ ڈپریشن سے کیسے باہر نکلیں۔

اداکارہ زارا نور عباس نے گزشتہ روز اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا سب سے بڑا سپورٹ سسٹم فیملی ہے، اللہ جب آپ کو کسی چیز میں ڈالتا ہے اس سے نکال بھی دیتا ہے، اللہ کو سب علم ہے کہ کیا آپ کو دینا ہے، کیا آپ سے لینا ہے اور کیا چیز آپ کو دے کر آزمائش میں ڈالنا ہے اور جب کچھ لیا جائے گا تو آپ کا ردعمل کیسا ہوگا شکر گزاری کرو گے یا دور ہوجاؤ گے۔

اداکارہ نے کہا کہ اب میں بیٹی نورِ جہاں کے ساتھ ہوں تو لگتا ہے کہ میں پیدا ہی والدہ بننے کے لیے ہوئی تھی۔

زارا نور عباس نے کہا کہ اللہ نے مجھے بیٹی سے نوازا ہے، وہ شوہر اسد صدیقی کی طرح لگتی ہے، مجھ سے بات کرتی ہے، میں بیٹی کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔

یہ پڑھیں: زارا نور عباس کا ماں بننے کے سفر پر جذباتی پیغام سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ آپ کو دعا مانگتے رہنا چاہیے، مجھے یاد ہے کہ ہم اسد کے والدین اور میرے والدین کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے تھے، میں نے طواف کرتے ہوئے دعا مانگی تھی اور 110 فیصد یقین تھا کہ دعا قبول ہوگی اور دو سے تین لوگوں کے لیے دعا مانگی کہ وہ عمرے کے لیے آئیں اگلے ہی سال وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے سمجھ آگیا ہے کہ خانہ کعبہ میں آپ جو دعا مانگیں گے وہ ضرور قبول ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں