پیر, جون 15, 2026
اشتہار

خواتین کی ’ویٹ شیمنگ‘ کرنے والوں کو شٹ اپ کال دیتی ہوں، زارا نور عباس

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ خواتین کی ’ویٹ شیمنگ‘ کرنے والوں کو شٹ اپ کال دیتی ہوں۔

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس کی صاحبزادی و اداکارہ زارا نور عباس نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں معاشرے میں خواتین کی وزن کی بنیاد پر تنقید کے حوالے سے کھل کا اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ان لوگوں کو شٹ اپ کال دیتی ہوں جو خواتین کے وزن پر ٹرول کرتے ہیں یا ان کے جسم پر تبصرہ کرتے ہیں۔

یہ پڑھیں: زارا نور عباس ڈپریشن سے کیسے باہر نکلیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

اداکارہ نے کہا کہ بس انہیں یہ بتائیں کہ اللہ نے عورت کو بچہ پیدا کرنے کی طاقت دی ہے اور ظاہر ہے کہ اس عمل میں جسمانی تبدیلیاں آتی ہیں، ایک دوسرے انسان کو جنم دینا تقریباً ایک ناممکن کام ہے لیکن عورتیں یہ کرتی ہیں۔

زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ اس لیے خواتین کو وزن پر ٹرول کرنا اور ان کے جسموں پر بحث کرنا بند کریں، عورتیں اب چاند تک پہنچ گئی ہیں اور ہم اب بھی ان کے وزن پر بحث کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار وہ آئس کریم خریدنے اسٹور پر گئیں جہاں دکاندار نے تیزی سے بڑھتے ہوئے وزن پر تبصرہ کیا یہ سن کر شوہر اسد نے واپس دکاندار کے پاس بھیجا تاکہ وہ اسے ان کے غیرمناسب ریمارکس پر سبق سکھا سکیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں