ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

’شادی کی تیاری شروع‘ زارا ترین کی ویڈیو کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا ترین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روز ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ شب اداکارہ زارا ترین اور فاران طاہر کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی جس کی تصاویر اداکاری کی بہن حرا ترین نے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیں۔

زارا ترین نے مہندی کی تقریب میں سبز، گولڈن اور ہلکے سرخ رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ ان کے ہونے والے شوہر فاران طاہر نے کریم کلر کا لباس زیب تن کیا۔

ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاران طاہر نے اپنی ہونے والی اہلیہ زارا ترین کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے دونوں فنکاروں کی تصاویر اور ویڈیو کو سراہا جارہا ہے اور مبارک باد بھی دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ فاران طاہر اسٹار ٹریک میں کیپٹن روباؤ اور آئرن مین میں رضا کا کردار نبھا چکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں