ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

جب عمران خان کو حکومت ملی تب حالات خراب تھے، اداکارہ زرنش خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ زرنش خان نے پاکستانی لڑکیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

پاکستانی اداکارہ نے اپنے خیالات کا اظہار ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ڈراموں میں کردار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا، زرنش خان نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ انہیں مضبوط ہونا چاہیے۔

پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کسی کردار کے خلاف نہیں ہوں بلکہ ڈراموں میں ہر کردار نبھانے کی قائل ہوں۔

زرنش خان نے کہا کہ پٹرول کی قیمت پوری دنیا میں بڑھی ہے صرف پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافہ نہیں ہوا۔

انہوں نے تلقین کی کہ عوام صبر کا دامن تھام کر رکھیں، اچھا وقت بھی آئے گا، جب عمران خان کو حکومت ملی اس وقت بھی حالات زیادہ اچھےنہیں تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں