وزیرمملکت زرتاج گل کانئےپاکستان میں ماحولیاتی پالیسی بہتربنانے کا اعلان
The news is by your side.

Advertisement

وزیرمملکت زرتاج گل کانئےپاکستان میں ماحولیاتی پالیسی بہتربنانے کا اعلان

اسلام آباد : وزیرمملکت زرتاج گل نے نئے پاکستان میں ماحولیاتی پالیسی بہتر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا سابق حکومت اپنے لوگوں کونوازنےکیلئےغیرملکی دورےکراتی تھی، ہم پروفیشنل اورٹیکنیکل لوگوں کو سامنے لارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے نئے پاکستان میں ماحولیاتی پالیسی بہتر بنانے کا اعلان کردیا ، اے آر وائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا سابق حکومت اپنے لوگوں کونوازنے کے لئے غیر ملکی دورے کراتی تھی، انٹرنیشنل کانفرنسز میں اپنے لوگوں کو سیرکرنے کے لئے بھجوایا جاتا تھا۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ہم پروفیشنل اورٹیکنیکل لوگوں کو سامنے لارہے ہیں، ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں، گزشتہ حکومت میں کسی نے کشمیر کے لئے بات نہیں کی۔

مزید پڑھیں : ماحولیات کے لیے بہتر پالیسی اپنانا ہوگی: شہریار آفریدی

یاد رہے چند روز قبل وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا بھی کہنا تھا کہ کہ انسانی زندگی کا اللہ کے بعد ماحول پر انحصار ہے۔ انسانوں کا سوچا جائے گا تو سب بہتر ہوگا، ماحولیات کے لیے بہتر پالیسی اپنانا ہوگی۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا آج عالمی سطح پر گو گرین کی بات کی جارہی ہے، سب کو پانی کی کمی کے مسئلے پر توجہ دینا ہوگی۔ خوشحالی اور آزمائش میں ہم نے ذمے دار شہری بننا ہے۔

خیال رہے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر زدہ ممالک کی فہرست میں پاکستان مسلسل ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست میں موجود ہے، ماہرین کے مطابق پاکستان کو تین اہم ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں درجہ حرارت میں اضافہ، پانی کی کمی اور فضائی آلودگی شامل ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں