پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

آپ کا ساتھ رہا تو حکومت لے کر رہیں گے، زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کنری: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ  نوازشریف نے ملک کو مسائل میں پھنسا دیا، آپ کا ساتھ رہا تو ان سے حکومت لے کر رہیں گے۔

کنری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ سی پیک ہم نے شروع کیا مگر پچھلے 60 سالوں میں یہ منصوبہ کسی کو یاد تک نہ تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک کو مسائل میں پھنسا دیا، پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کی مشکلات دور کرسکتی ہے، کیونکہ کسی کو ملک کو سنوارنے کا تجربہ نہیں ہے۔

شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ چھوٹے ڈیم بنانے سے فائدہ ہوا، تھر میں جو ڈیم بنائے اُن سے فائدہ حاصل ہورہا ہے، پیپلزپارٹی عوام کو وہ سب کچھ مہیا کرے گی جو اُن کا حق ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جعلی خان اور میاں صاحب ناتجربے کار ہیں، نیا پاکستان بنانے والوں کو ملک چلانے کا تجربہ نہیں اور میاں صاحب ملک کو ہمیشہ مسائل یں پھنسا دیتے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں