تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

زرداری اور گورنر سندھ میں کیا گفتگو ہوئی؟ ملاقات کی اندرونی کہانی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گزشتہ روز اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی اے آر وائی نیوز سامنے لے آیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی جس میں صوبے اور ملکی سیاسی مسائل پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں سیاسی مفاہمت اور کراچی سمیت ایم کیو ایم معاہدے سے متعلق بھی اہم بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آصف زرداری سے کہا کہ آپ مفاہمت کے بادشاہ ہیں۔ پنجاب اور بلوچستان کی طرح مفاہمتی سیاست سندھ میں بھی پروان چڑھائیں، خصوصاً کراچی کے حالات کی بہتری کے لیے کردار ادا کریں۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے سابق صدر سے کہا کہ ایم کیو ایم کی شکایات کا ازالہ کرکے اچھا ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیا جائے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز معاملے پر پولیس اور حکومتی کارکردگی بہتر بنائی جائے۔ صحت، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں سابق صدر آصف زرداری نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اہم اتحادی ہے اور ان کے جائز مطالبات کو مانتے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلیں۔

آصف زرداری نے یقین دلایا کہ سندھ کی ترقی، استحکام اور امن کیلیے میرا بھرپور تعاون اور کردار ہمیشہ رہے گا۔

Comments