لاہور: شریک چئیر پرسن آصف زرداری نے سیاسی صف بندی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کہا ہے کہ پانامالیکس فیصلے کے بعد بھر پور انداز میں متحرک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چئیرپرسن اور سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد سیاسی صف بندی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے عندیہ دیا کہ سیاسی صف بندی کو حتمی شکل پاناماکیس فیصلے کے بعد دیں گے۔
آصف علی زرداری نے اپنے کارکنان کو ہدایت کی کہ صف بندی کے لئے تنظیمی رابطے شروع کئے جائیں اور تنظیمی سازی مکمل کرلیں ، پانامالیکس کے فیصلےکےبعد بھرپوراندازمیں متحرک ہوناہے۔
سابق نے کہا کہ ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے مگرکچھ دن اور انتظار کریں، بلاول بھی یہیں ہیں میں بھی یہیں ہوں، میدان سجے گا تومخالفین کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
آصف زرداری کا وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حلقہ چکری میں جلسہ کرنے کا اعلان
واضح رہے گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حلقہ چکری میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارکن چکری میں جلسے کی تیاری کریں، کارکنوں سے اگلی ملاقات چکری میں ہوگی،پی پی پر جو بھی حملہ کرے گا، کارکن جواب دینے کا اختیار رکھتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ مفاہمت کی سیاست کے4 سال ختم ہوگئے ہیں، اب جارحانہ سیاست ہوگی۔