تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

بھارت ہمارے دوستوں کو گمراہ کررہا ہے‘ آصف علی زرداری

جعفرآباد: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جعفرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ہمارے دوستوں کو گمراہ کررہا ہے‘ بنیا ہمیں پانی بند کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی آج بلوچستان کے شہرجعفرِ آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے‘ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان نے بہت ترقی کرنی ہے‘ سی پیک سے متعلق کچھ لوگوں کو غلطی فہمی تھی‘ سی پیک پاکستان کے لیے بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا کہ دیکھیں بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘ بنیا ہمیں کہتا ہے کہ پانی بند کردوں گا۔ بھارت نے کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے۔


بھٹو زندہ ہے مخالفین ختم ہوگئے، زرداری


بلوچستان کی زمین پاکستان میں سب سے زیادہ زرخیز ہے، یہاں صرف پانی کے درست استعمال کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کی نہروں کو پختہ کریں گے، کچی کینال نہیں چلے گی۔

آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ دوست پوچھتے ہیں بلوچستان میں زراعت کے لیے پانی کہاں سے آئے گا‘ میں کہتا ہوں کہ آپ میرا ساتھ دیں ‘ پانی وسطی ایشیا سے میں لے کر آؤں گا۔

انہوں نے موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج چین کے علاوہ کوئی ملک پاکستان آںے کو تیار نہیں ہے۔


بھٹو کا جیل سے بے نظیر کو آخری خط


سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سیاست کو غلط انداز میں پیش کیا اور مخالف کو موقع دیا گیا۔ پہاڑوں پر جانے والوں سے پوچھیں کہ کس کا نقصان ہوا؟ ان کے پہاڑوں پر جانے سے ہمارے بیٹے ‘ بھائی بھتیجے اور بھانجے مارے گئے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان اور آپ کا ملک سونا ہے‘ بلوچستان کو حقوق اس لئے نہیں دیئے تھے کہ ایک خاندان امیرہوجائے۔ آپ اپنی بے وقوفیوں سے ان حالات کو پہنچے ہیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھاکہ میں وزیراعظم بنتا تو اٹھارویں ترمیم کیسے ہوتی‘ میں نے اپنی طاقت اور اختیارات از خود پارلیمنٹ کے حوالے کیے‘ آج مجھے آپ کی دوستی اور تعاون کی ضرورت ہے‘ آپ کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں۔

Comments

- Advertisement -