The news is by your side.

Advertisement

آصف زرداری کی سندھ حکومت کو نیب قانون میں ترمیم کرنے کی ہدایت

کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ احتساب کا قانون ترامیم کر کے دوبارہ سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ احتساب کے قانون میں ترامیم کر کے اسے ایک بار پھر سندھ اسمبلی میں لایا جائے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار، پراسیکیوٹر جنرل سندھ شریک تھے۔

آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر کے نیب قانون کا دوبارہ جائزہ لیں اور قانونی پیچیدگیوں کو جلد از جلد دور کر کے اسے اسمبلی سے منظور کروائیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط بنایا، سندھ میں نیب کے لیے وہی قانون لایا جائے جو دوسرے صوبوں میں رائج ہے۔

پڑھیں: بدعنوانی کے خلاف تحقیقات، نیب نے وزرا اور ارکان کی فہرست عدالت میں‌ جمع کرادی

وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے خاتمے کے قانون کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی سے نیب قوانین ختم کرنے اور صوبائی سطح پر کرپشن کے خلاف نیا قانون لانے کا بل منظور کروایا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کروائی تھی جس پر عدالت نے نیب کو سندھ میں کام جاری رکھنے کا حکم دیا اور پیپلزپارٹی کے نئے قانون کو معطل کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں