The news is by your side.

Advertisement

آپ اڈیالہ کی صفائی کروا رہے ہیں، کیا پتا، لانڈھی جیل جانا پڑ جائے: آصف زرداری

نوازشریف کے ساتھ تو اب جنت میں بھی نہیں جائیں گے، انھوں نے نے پیپلزپارٹی کے ساتھ دوستی کی آڑ میں کھلواڑ کیا

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف حکومت میں آتے ہی مغل اعظم بن گئے، وہ صرف اپنی طاقت کا سوچتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پیپلزپارٹی کے ساتھ دوستی کی آڑ میں کھلواڑ کیا۔

اگر چاہتا، تو نوازشریف کو حکومت بنانے ہی نہ دیتا، مگر سوچا تھا کہ جمہوریت چلتی رہے

آصف علی زرداری

انھوں نے مزید کہا کہ میں لاہور میں پانچ بڑے جلسے کروں گا، اگر چاہتا، تو نوازشریف کو حکومت بنانے ہی نہ دیتا، مگر سوچا تھا کہ جمہوریت چلتی رہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف اب بڑے پیغامات بھیجتے ہیں، ہم نے پیغام بھجوا دیا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ تو اب جنت میں بھی نہیں جائیں گے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کہا کہنا تھا کہ یہ اڈیالہ جیل کی صفائی کروا رہے ہیں، انھیں کیا پتا، شاید لانڈھی جیل جانا پڑ جائے، ملک کو یہ لوگ ہمیشہ دیوالیہ کرکے جاتے ہیں، ہم  آکرسنبھالتے ہیں، میاں صاحب کسی بھی ملک نکل جائیں ہم تو ہمیشہ یہیں رہنا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی جمہوری سوچ ہی نہیں ہے، وہ صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں، جب میں نے مشرف کو نکالا تو لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی تھی، ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کر کے اسے باہر نکالا، یہ ہماری سیاسی سوچ ہے، مگر نوازشریف ملک کی طاقت  کا نہیں، صرف اپنی طاقت کا سوچتے ہیں۔


وفاقی بجٹ کی کوئی قانونی، اخلاقی اور سیاسی حیثیت نہیں: آصف علی زرداری


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں