لاہور/اسلام ٓباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن جیت کر جنوبی پنجاب کا صوبہ بنائے گی.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے موقع پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ جاتی امرا کے سوا پورے پنجاب میں ترقی کہیں نظرنہیں آتی.
[bs-quote quote=” آراو الیکشن سے آنے والی حکومت نے عوام کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا، بھوک، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”آصف علی زرداری” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/ZARDARI60.jpg”][/bs-quote]
آصف علی زرداری نے کہا کہ وسطی پنجاب میں بسنے والوں کو ریاست کے ثمرات دلائیں گے، پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب کی مشکلات اورمحرومیوں کا احساس ہے، عوام کو صوبہ دلا کرمحرومی کا ازالہ کریں گے.
سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدارمیں آئی، صوبوں کے ساتھ انصاف ہوا، پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خود مختاری، این ایف سی ایوارڈ دیا.
انھوں نے کہا کہ آر او الیکشن سے آنے والی حکومت نے عوام کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا، بھوک، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں.
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور آخری مراحل میں ہے، الیکشن 2018 جیت کر پیپلزپارٹی بھرپور قوت سے منشور پرعمل کرے گی.
بعد ازاں اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے حکومتی بجٹ سے متعلق کہا کہ وفاقی بجٹ کی کوئی قانونی، اخلاقی اور سیاسی حیثیت نہیں، اس بجٹ کا محرک صرف لالچ اور سیاسی عزائم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آخر وفاقی حکومت سال کا بجٹ کیوں پیش کر رہی ہے، اس حکومت کا دو ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے، کیا حکومت اسی کمیشن کیلئے پورے سال کابجٹ پیش کر رہی ہے؟
سابق صدر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت فقط تین ماہ کا بجٹ پیش کرے گی، وفاقی حکومت کا رویہ افسوس ناک ہے، کسی وفاقی حکومت نے صوبوں کے خدشات پراتنی بے حسی نہیں دکھائی۔