منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

مسلم لیگ ن نے نوے کی سیاست کو دفن کردیا ہے، پرویز رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نوے کی سیاست کو دفن کردیا ہے۔

پی پی پی چیئرمین آصف زرداری کے بیان پر حکومتی ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ادارے مضبوط ہوچکے ہیں کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی جارہی ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی نے انتقام کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی ڈکشنری میں انتقام نام کا کوئی لفظ موجود نہیں ہے، محترمہ بینظیر بھٹو اور میاں نواز شریف نے انتقام کی سیاست کو دفن کردیا تھا، پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں فوج کے ساتھ ہے جبکہ کراچی آپریشن بھی تمام جماعتوں کی منظوری سے شروع ہوا ہے ۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری فعال سیاستدان نہیں کہ ان کے خلاف کاروائی کریں، انتقامی سیاست نہ کی ہے نہ کررہے ہیں نہ کریں گے، آصف ذرداری نے غلط فہمی پر بیان دیا انہیں اس بات کا اندازہ جلد ہوجائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو سزا دینا حکومت کے اختیار میں نہیں ہے، جو بے گناہ ہوگا وہ گھر جائے گا کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام یوم دفاع 1965 کے جذبے کے ساتھ منائیں گے، یوم دفاع کے پروگرام قومی جذبے کا آئیندار ہونگی ۔

تحریک انصاف کے حوالے سے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف الزامات کی سیاست کرتے ہیں،ان کو یقین ہے کہ ان کو انتخابات میں شکست ہوگی، ناکامی کے خوف سے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں