جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پاکستان کی تاریخی فتح، عمر شریف کی یادگار تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست پر عمر شریف کی اہلیہ زرین ٖغزل نے شوہر کی یادگار تصویر شیئر کردی۔

مرحوم اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے انسٹاگرام پر شوہر کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ میچ دیکھ رہے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر شریف ٹی وی اسکرین کے سامنے کھڑے ہیں اور ٹی وی پر پاکستان  کا میچ نشر ہورہا ہے۔

تصویر میں عمر شریف وکٹری کا نشان بنائے ہوئے ہیں، زرین غزل نے شوہر کی تصویر کے کیپشن میں قومی کرکٹرز کو جیت کی مبارک باد پیش کی۔

زرین غزل نے لکھا کہ ’پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا وہ اس جیت کے مستحق تھے، عمر شریف کی اہلیہ نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں